نئی دہلی، یکم مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )آل انڈیا ودھیارتھی کونسل (اے بی وی پی) نے دہلی پولیس کے خلاف بدھ کو پولیس ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کیا۔اے بی وی پی کایہ مظاہرہ جے این یو میں’’پولیس کی طرف سے کوئی ٹھوس کارروائی نہ کئے جانے کو‘‘ لے کر کیا جا رہاہے۔ اے بی وی پی کاکہناہے کہ ایک سال گزر جانے کے باوجود اس معاملے میں ابھی تک چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی۔ دہلی پولیس ہیڈکوارٹرپردوپہرتین بجے کے تقریباََاے بی وی پی کے کارکن جمع ہونا شروع ہوگئے۔سر پر بھگوا پٹیاں اور ہاتھوں میں بھگواجھنڈی لئے کے طلبہ کی ایک بڑی ٹیم آئی ٹی او سے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھی جس کو دیکھتے ہوئے موقع پرپہلے سے تعینات پولیس والوں نے بیریئرڈال کر انہیں روک دیا۔جس کے بعداے بی وی پی کارکن بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگاتے ہوئے بیریئرپر پر چڑھ گئے۔